• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا کھیلوں کے ذریعے امن، یکجہتی اور جامعیت کو فروغ دینے پر زورتازترین

September 23, 2023

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کھیلوں کے ذریعے امن، یکجہتی اور جامعیت کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

ہفتہ کو 19ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے قبل ہانگ ژو میں ایک استقبالیہ ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی کہا کہ ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے ارکان کے طور پر، ایشیائی ممالک کو اچھی ہمسائیگی اور باہمی فائدے کے لیے کام کرنا چاہیے، سرد جنگ کی ذہنیت اور گروہ بندی پر مبنی تصادم کو مسترد اور ایشیا کو عالمی امن کا گہوارہ بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ انسانیت کو بے مثال عالمی چیلنجز کا سامنا ہے، ایشیائی عوام کو تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھانا اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ ایشیا مشترکہ ترقی، کھلے پن اور انضمام کے وسیع راستے پر گامزن ہو سکے۔

چینی صدر نے کہا کہ ایشیا کے بہت سے منفرد کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ، ایشیائی گیمزایک ایسا موقع فراہم کرتے ہیں جہاں کھیل اور ثقافتیں ایک دوسرے کو تقویت بخشتی ہیں اور واضح طور پر یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ایشیائی ثقافتیں کس طرح ایک دوسرے سے سیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کھیلوں کے ذریعے شمولیت کو فروغ دینے، ایشیائی تہذیبوں میں اعتماد کے فروغ، رابطوں اورایک دوسرے سے سیکھنے کی روایت کو برقرار رکھنے اور ایشیائی تہذیبوں میں نئی شان پیدا کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔