• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا یورپی یونین کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد اور تعاون بڑھانے پر زورتازترین

December 07, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی فائدے مند تعاون، دو طرفہ سیاسی اعتماد مضبوط کرنے ، اسٹریٹجک اتفاق رائے قائم کرنے، مشترکہ مفادات کے رشتے مضبوط بنانے، مختلف قسم کی مداخلتوں سے دور رہنے، اپنے عوام کی بھلائی کے لئے مکالمے اور تعاون تیز کرنے میں شراکت دار بنیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے ملاقات کے دوران کیا جو 24 ویں چین ۔ یورپی یونین سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے دیایوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور یورپی یونین کے 24 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے صدر مائیکل اور صدر وان ڈیر لیئن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کے اختتام سے دونوں صدور نے چین کا دورہ کیا ہے اس کے علاوہ اسٹریٹجک، اقتصادی اور تجارتی، سبز اور ڈیجیٹل شعبوں میں چین ۔ یورپی یونین اعلیٰ سطح مذاکرات کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

چین ۔ یورپی یونین تعلقات میں استحکام اور ترقی کی اچھی رفتار کا ذکر کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ یہ دونوں فریقوں کے مفادات کی ضروریات پوری کرتا اور دونوں عوام کی توقعات پر پورا اترتا ہے۔ دونوں فریقوں کو چین ۔ یورپی یونین تعلقات میں ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کے لئے ملکر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ دنیا میں ایک صدی کے دوران نظر نہ آنے والی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

چینی صدر شی نے کہا کہ چین اور یورپ دو بڑی طاقتیں ہیں جو کثیر قطبیت کو آگے بڑھا رہی ہیں اور یہ عالمگریت میں تعاون کی دو بڑی مارکیٹیں اور مختلف اقدار کی حامل دو بڑی تہذیبیں ہیں۔