• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں تباہ کن موسلادھار بارشوں پر اظہار تعزیتتازترین

May 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کے صدر فیلکس شیسیکیڈی کو ملک میں تباہ کن موسلادھار بارشوں پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ دنوں میں تیز بارشوں نے ڈی آر سی میں کئی مقامات کو متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

چینی حکومت اور عوام کی جانب سے انہوں نے ہلاکتوں پر افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں، زخمیوں اور متاثرہ افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ڈی آر سی یقینی طور پر مشکلات پر قابو پاتے ہوئے وطن کی تعمیر نو کرے گا۔