بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے غیر مادی ثقافتی ورثے کے منظم تحفظ اور چینی ثقافت کو دنیا کے سامنے بھرپورانداز میں پیش کرنے کے لیے ٹھوس پیش رفت پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے ان خیالات کا اظہار غیر مادی محسوس ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق جاری کی گئی اہم ہدایات میں کیا۔
شی نے کہا کہ یونیسکو کی غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں "چین میں چائے کی پروسیسنگ کی روایتی تکنیک اور اس سے منسلک سماجی طریقوں" کوبیان کیا گیا ہے جو چین کی چائے کی ثقافت کے فروغ کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے غیرمادی ثقافتی ورثے کے منظم تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس کوششوں اورلوگوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی فکری اورثقافتی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافتی اعتماد اور طاقت کی تعمیر پر زور دیا۔