بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چلی کے اپنے ہم منصب صدر گیبریل بورک کو چلی کے جنگل میں تباہ کن آتشزدگی پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں صدرشی نے کہا کہ وہ جنگل میں لگنے والی آگ سے ہونے والے بھاری جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں جان کر افسردہ ہیں۔
انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
شی نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ متاثرہ علاقوں میں رہنے والے یقیناً مشکلات پر قابو پالیں گے اور اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔