• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا بم حملوں پر پاکستانی صدر سے اظہار تعزیتتازترین

October 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں پر صدر عارف علوی کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں حملوں کے بارے میں جان کر صد مہ ہوا جن میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

چینی حکومت اور عوام کی جانب سے شی جن پھنگ نے جاں بحق افراد کے لیے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور قومی استحکام و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے تعزیت کی ۔