بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے زراعت میں چین کی قوت بڑھانے اور زراعت و دیہی علاقوں بارے بہتر کام کی کوششوں میں اضافے پر زور دیا ہے۔
یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے جمعہ سے ہفتہ تک بیجنگ میں منعقدہ سالانہ مرکزی دیہی ورک کانفرنس سے خطاب میں کہی۔
شی نے کہا کہ ہر سمت دیہی حیات نو کا فروغ اور زراعت میں چین کی طاقت کو بڑھانے میں تیزی سے آگے بڑھنا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے ان اسٹریٹجک منصوبوں کا حصہ ہے جو چین کو ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے بارے ہیں۔
شی نے زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں بارے کام کو پوری رفتار سے آگے بڑھانے پر زور دیا جس میں دیہی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے اور زراعت و دیہی جدیدیت کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جائے۔
لی کھ چھیانگ نے کانفرنس کی صدارت کی ، اس میں لی چھیانگ ، وانگ ہوننگ ، ہانگ ژینگ کائی چھی اور ڈینگ شوئے شیانگ نے بھی شرکت کی۔