• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کے خصوصی نمائندے کی نمیبیا کے صدر کی آخری رسومات میں شرکتتازترین

February 26, 2024

ونڈہوک (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب سربراہ جیانگ ژوجون نے نمیبیا کے صدر ہیگ گینگوب کی آخری رسومات میں شرکت کی جو نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں ہفتہ سے اتوار تک منعقد ہوئیں، انہوں نےسوگ کی تقریب میں اظہار خیال بھی کیا۔

نمیبیا کے نئے صدر نانگولو ایمبومبا نے  گزشتہ روز صدارتی محل میں جیانگ سے ملاقات کی۔ جس کے دوران جیانگ نے صدر شی کی طرف سے صدر ایمبومبا کو تہنیتی مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام  پہنچاتے ہوئے صدر گینگوب کی موت پر گہرے رنج و غم اور نمیبیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی  ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر شی کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ چین اور نمیبیا کے درمیان گہری روایتی دوستی قائم ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں حالیہ برسوں میں پیشرفت کی مضبوط رفتار برقراررہی ہے۔