بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے 15ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے پر پیر کو بیجنگ سے روانہ ہوئے۔
شی جن پھنگ جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ میں دونوں رہنما چین-افریقہ سربراہ مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
صدر شی کے وفد میں سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر تسائی چھی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔