• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر جی 20 سربراہی اجلاس، اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت اور تھائی لینڈ کا دورہ کریں گےتازترین

November 11, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ 14 نومبر سے 17 نومبر تک انڈونیشین صدرجوکو ویدودو کی دعوت پر انڈونیشیا کے بالی میں 17 ویں گروپ آف 20(جی 20)  سربراہی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ صدر شی تھائی لینڈ کے بنکاک میں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے 29 ویں اجلاس میں شرکت کرینگے اور ساتھ ہی مملکت تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوت چن اوچا کی دعوت پر 17 سے 19 نومبر تک تھائی لینڈ کا دورہ بھی کریں گے۔

ہوا چھون اینگ کے مطابق جی 20 سربراہی اجلاس اور اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر ملاقات کی دعوتوں پر صدر شی جن پھنگ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ، امریکی صدر جوبائیڈن ، سینگال کے صدر میکی سال ، ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز سمیت دیگر کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔