• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر دورہ سعودی عرب کے بعد چین واپس پہنچ گئےتازترین

December 28, 2022

ریاض (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ  چین ۔عرب ریاستوں کے پہلے سربراہی اجلاس اور چین۔خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد  وطن وپس پہنچ گئے ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیا سی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر ڈ نگ شوئے شیا نگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  وانگ یی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین ہی لی فنگ بھی  اسی طیارے سے چین واپس آئے۔

شی جن پھنگ  کو واپس روانگی پر صوبہ ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر السعود، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود، چین کے امور بارے وزیر یاسر الرمیان اور شاہی خاندان کے دیگر اہم افراد اور حکومت کے اعلیٰ حکام نےہوائی اڈے پر الوداع کہا۔