• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر اور لیسوتھو کے بادشاہ کا سفارتی تعلقات کی بحالی کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہتازترین

January 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور لیسوتھو کے بادشاہ لیٹسی سوئم نےدونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ صدرشی نے کہا کہ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے چین اور لیسوتھو نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، قومی ترقی اور احیاء کے سفر میں تعاون اور کووڈ کی وباجیسے چیلنجز سے نمٹنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے بڑے اور چھوٹے ممالک کے لیے دوستانہ بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔ صدرشی نے کہا کہ وہ چین اور لیسوتھو کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عملی تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے اور دوطرفہ دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ پیش رفت کے لیے سفارتی تعلقات کی بحالی کی 30ویں سالگرہ کوایک موقع  خیال کرتے ہوئے شاہ لیٹسی سوئم کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔