ہانگ ژو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہاہے کہ ان کا ملک ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر میں ٹھوس پیش رفت کے لیے کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدرشی نے ہفتہ کو کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی سے ملاقات کی جو 19ویں ایشیائی گیمزکی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں ہیں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین-کمبوڈیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ اور چین-کمبوڈیا دوستی کا سال ہے، شی نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے شاہی خاندان کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور کمبوڈیا کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
صدرشی نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان تعلقات دوستی، خلوص، باہمی مفاداور جامعیت کے سفارتی اصولوں کےمظہر ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کمبوڈیا کی قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ اختیار کرنے، استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اہم کردار ادا کرنے میں مدد کرتا رہے گا۔
چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کواعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقراررکھتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے۔