بنکاک(شِنہوا) چینی صدرشی جن پھنگ نے تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن فرا واجیراکلاوچھایوہوا اور ملکہ سوتھیدا بجراسودھابیمالاکشنا سے بنکاک کے گرینڈ پیلس میں ملاقات کی۔ شی اور مادام پھینگ لیوآن نے شاہ وجیرالونگ کورن،ملکہ سوتھیدا اور شہزادی سری وناوری نریرتانہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔چینی صدر نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ اچھے پڑوسی، بہترین دوست، نفیس رشتہ دار اور اچھے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی کا مقابلہ کرکے نئے دور میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے قیام کی رواں سال 10ویں سالگرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے شی نے کہا کہ چین تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا تاکہ دونوں ممالک کے ایک خاندان کے خصوصی رشتوں کو آگے بڑھایا اور دوطرفہ کمیونٹی کی تعمیر کی جانب ایک ہم نصیب مستقبل اور دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب تحریر کیا جاسکے۔
چینی صدر نے دونوں ممالک کی دوستی کے لیے بادشاہ اور تھائی لینڈ کے شاہی خاندان کی دیرینہ حمایت اور توجہ اور دوستی کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کوفروغ دینے میں ان کے خصوصی اور اہم کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کی تعریف کی۔