• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر اور عمان کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالتازترین

December 31, 2022

ریاض(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور عمان کے نائب وزیر اعظم برائے وزراء کونسل سید فہد بن محمود آل سعيد نے گزشتہ روز یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدرشی نے کہا کہ چین اور عمان کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے کیونکہ دونوں ممالک اس وقت میری ٹائم سلک روڈ سے منسلک تھے۔

اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ عمان چین-عرب اجتماعی تعاون میں اپنی شراکت جاری رکھے گا چینی صدر نے کہا کہ نئے حالات میں چین عمان کے ساتھ باہمی اعتماد کو مستحکم ، دوستانہ تعاون کو گہرا اور دوطرفہ  سٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

چینی صدر نے عمان کو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی آئندہ ملنے والی صدارت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین عمان کے ساتھ مل کر دوطرفہ اور چین-جی سی سی تعلقات میں نئی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔