بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے 4 سے 6 ستمبر تک چائنہ افریقہ تعاون فورم 2024( ایف او سی اے سی)میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی رہنماؤں کے اعزاز میں پیر کے روز سے دو طرفہ تقریبات کا انعقاد شروع کر دیا۔
پیر کوصبح 10 بجے شی جن پھنگ نے عظیم عوامی ہال میں عوامی جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس شیسیکیڈی سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ 5 ستمبر کو ایف او سی اے سی سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور کلیدی خطاب کریں گے۔ وہ سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں اور نمائندوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا بھی اہتمام کریں گے۔
2006 کے بیجنگ سربراہ اجلاس، 2015 کے جوہانسبرگ سربراہ اجلاس اور 2018 کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے بعد یہ سربراہ اجلاس چین اور افریقہ کے دوست خاندان کی حیثیت سے ارکان کو اکٹھا کرنے والی ایک اور تقریب ہے۔ یہ حالیہ برسوں میں چین کی میزبانی میں ہونے والا سب سے بڑا سفارتی پروگرام بھی ہے، جس میں سب سے زیادہ غیر ملکی رہنما شر یک ہوں گے۔