بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وہ جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا کی دعوت پر 21 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون ینگ نے جمعہ کے روز بتایا کہ جنوبی افریقہ میں صدر شی جن پھنگ اپنے ہم منصب رامفوسا کے ساتھ چین۔ افریقہ رہنما مکالمے کی مشترکہ صدارت کریں گے۔