• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ساختہ ٹرینیں استنبول کی نئی میٹرو لائن سروس میں شامل کرلی گئیںتازترین

January 25, 2023

استنبول(شِنہوا) ترکی کے شہر استنبول کے وسطی علاقے اور شہر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جوڑنے والی نئی میٹرو لائن کو عوام کے لیے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا، جس میں چین کی تیار کردہ خودکار ڈرائیور کے بغیر ٹرینیں شامل کی گئی ہیں، جو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یومیہ 8لاکھ مسافروں کی گنجائش کے ساتھ اس میٹرولائن سے گیتھانے اسٹیشن سے استنبول ایئرپورٹ تک 24 منٹ میں سفرطے کیا جاسکے گا۔

مکمل طور پر خودکار، بغیر ڈرائیور والی ٹرینیں چینی کمپنی  سی آر آرسی ژوژو لوکوموٹیو کی تیار کردہ ہیں،جس نے جنوری 2020 میں ترکی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ کے ساتھ خریداری اور کمیشن کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔