• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ساختہ مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 22.8 فیصد اضافہتازترین

January 16, 2023

بیجنگ (شِنہوا) مقامی گاڑی سازی اداروں کی جانب سے مصنوعات کو اپ گریڈ کرنے کے سبب 2022 کے دوران چینی ساختہ مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 22.8 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ برس تقریباً 1 کروڑ 17 لاکھ 70 ہزار مقامی ساختہ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جس سے  ان گاڑیوں کا مارکیٹ شیئر 49.9 فیصد تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ نئی توانائی کی گاڑیوں اور ذہین نیٹ ورکس کے شعبوں میں مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے چینی آٹومیکرز نے حالیہ برسوں میں گاڑیوں کی الیکٹری فیکیشن اور انٹیلی جنٹ اپ گریڈ نگ کو فروغ دیا ہے اور زیادہ صارفین کو متوجہ کرنے کے لئے مصنوعات کا ڈھانچہ بہتر بنایا ہے۔

چینی آٹو کمپنیوں کی بین الاقوامی ترقی نے بھی مقامی برانڈز کے اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔