• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ساختہ لگژری ایس یو ویز گاڑیاں سعودی شہریوں میں مقبولتازترین

January 30, 2023

ریاض (شِںہوا) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ایک نمائش میں موجود چینی لگژری ایس یو ویز  نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو اپنی سمت متوجہ کرلیا۔

تقریباً 5 میٹر لمبائی اور 3 میٹر وہیل بیس کے ساتھ 7 نشستوں والی فلیگ شپ گاڑی ایکسیڈ وی ایکس نے لوگوں کی بھر پور توجہ حا صل کی۔

اس تقریب میں ایک ایکسیڈ ٹی ایکس ایل، تمام خصوصیات کی حامل ایس یو وی، ایک ایکسیڈ ایل ایکس اور ایک جامع ایس یو وی کو بھی نوجوان صارفین کے لئے نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔

چینی گاڑی ساز ادارے کے مطابق ایکسیڈ 2023 ماڈلز حال ہی میں سعودی عرب میں پیش کئے گئے ہیں جو کہ یہاں کے موسم سے مطابقت رکھتے ہیں، یہ جدید ترین سلامتی اور حفاظتی نظام سے بھی لیس ہیں۔

 

سعودی عرب، ریاض میں ایکسیڈ گاڑیوں کی ایک نمائش کے دوران ایک شخص تصاویر بنا رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

سعودی عرب، ریاض میں ایک نمائش کے دوران ایکسیڈ کار کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

 

سعودی عرب، ریاض میں ایک نمائش کے دوران ایک خاتون ایکسیڈ کار میں موجود ہے۔(شِنہوا)