• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ساحلی شہر شیامن کی برکس ممالک کے ساتھ تجارت میں 20.7 فیصد کا اضافہتازترین

August 23, 2022

شیامن (شِنہوا) چین کے مشرقی ساحلی شہر شیامن کی برکس ممالک کے ساتھ  اشیا کی تجارت رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 47 ارب90کروڑ یوآن(تقریباً7ارب ڈالر) تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.7 فیصد زیادہ ہے۔

برکس  تنظیم میں معاشی لحاظ سے دنیا کے ابھرتے ہوئے ممالک  برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

شیامن کسٹمز کے مطابق شیامن کی اس مدت کے دوران برکس ممالک کے لیے برآمدات کی مالیت 15ارب 30کروڑ یوآن جبکہ درآمدات 32ارب60کروڑ یوآن رہیں، جوگزشتہ سال سے بالترتیب28.1 فیصد اور 17.5 فیصد زیادہ ہیں۔

روس، جنوبی افریقہ اور برازیل کے ساتھ شیامن کی درآمدات اور برآمدات جنوری سے جولائی تک 14ارب 80کروڑ یوآن،7ارب 30کروڑ یوآن اور15ارب70کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 29.8 فیصد، 25.4 فیصد اور 23.3 فیصد زیادہ ہیں۔

اس عرصے کے دوران بڑے درآمدی سامان میں خام  دھاتیں  اور بھاری معدنی ریت، زرعی مصنوعات، کوئلہ اور لگنائٹ ، جب کہ برآمدات میں بنیادی طور پر مکینیکل اور برقی مصنوعات اور صنعتی مصنوعات  اشیا شامل تھیں۔