• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنسدانوں نے نئی قمری معدنیات دریافت کر لیںتازترین

September 09, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) اور چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی(سی اے ای اے) نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ چینی سائنسدانوں نے چانگ ای 5 مشن کے ذریعے چاند سے حاصل کئے گئے نمونوں پر تحقیق سے   نئی قمری معدنیات دریافت کی ہیں ۔

چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈونگ باؤتونگ نے جمعہ کو کہا ہے کہ یہ چین کی جانب سے چاند پر دریافت ہونے والی پہلی نئی اور بنی نوع انسان کی جانب سے چھٹی معدنیات ہے۔اس نئی دریافت سے چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے چاند پر ایک نئی معدنیات دریافت کی ہے۔

نئی معدنیات  کو چانگیسائٹ-وائی کا نام دیا گیا ہے، جو ایک قسم کا بے رنگ شفاف کالمی کرسٹل ہے۔ یہ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے ذیلی ادارے بیجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یورینیم ،جیالوجی کی ایک تحقیقی ٹیم کی جانب سے قمری بیسالٹ کے ذرات کے ایک تجزیے کےذریعے دریافت ہوا ہے ۔

اس چانگیسائٹ-وائی کو بین الاقوامی معدنیات سے متعلق ایسوسی ایشن کے نئی معدنیات، نام دینے اور درجہ بندی کے کمیشن نے ایک نئی معدنیات کے طور پر باضابطہ منظور کیا ہے۔