• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنسدانوں کی جانب سے انٹارکٹک کی برف کی درست پیش گوئیتازترین

March 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ڈیپ لرننگ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے دسمبر2023 سے فروری 2024 تک انٹارکٹک کی سمندری برف کے پگھلنے کے بارے میں درست پیش گوئیاں کی ہیں۔ تحقیقی ٹیم نے موسم کے لحاظ سے انٹارکٹک کی برف کے پگھلنے کی پیش گوئی کا ماڈل بنانےکے لیے کانولیوشنل لانگ شارٹ ٹرم میموری نیورل نیٹ ورک کا استعمال کیا۔  پیش گوئی کے مطابق  انٹارکٹک کی سمندری برف فروری 2024 میں تاریخ کی کم ترین سطح کے قریب رہے گی، لیکن اس کے کم ترین سطح تک پہنچنے کے نئے ریکارڈ کے کم اشارے تھے۔ فروری 2024 کے لیے پیش گوئی کے مطابق سمندری برف کا علاقہ (ایس آئی اے) اور سمندری برف کی حد،ایس آئی ای (15فیصد منجمدعلاقہ )بالترتیب 14لاکھ 41ہزارمربع کلومیٹر اور21لاکھ 5ہزارمربع کلومیٹر تھی، جو 2023 میں مشاہدہ کی گئی تاریخی کم ترین سطح سے قدرے زیادہ ہے۔