• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنس دانوں نے مٹرکی مکمل جیتیاتی ترتیب مرتب کرلیتازترین

October 06, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چینی سائنس دانوں نے مٹر کے حوالہ جینوم کی ترتیب اور اس کی تمام اقسام کے جینز کی ترتیب کا درست نقشہ تیار کرتے ہوئے مٹر کے ارتقائی عمل اور اس کی کاشت کاحوالہ فراہم کردیا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس) کے مطابق  جینیاتی تحقیق کے لیے ایک عام پودے کے طور پر، مٹر کا وسیع مطالعہ کیا گیا۔ تاہم، اس کا جینوم بڑا اور اسے جوڑنے کا عمل  پیچیدہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کے جینوم کو کبھی بھی اعلیٰ درجے کی درستگی کے ساتھ ترتیب نہیں دیا جاسکا۔سی اے اے ایس کے ذیلی ادارے، انسٹی ٹیوٹ آف کراپ سائنسز کی ایک تحقیقی ٹیم نے ملک میں پائی جانے والی مٹر کی اہم قسم  زیڈ ڈبلیو 6 کےجینوم کو ترتیب دیا ہے، ٹیم نے ترتیب دینے والی اعلی درجے کی ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر مٹر کے اعلیٰ معیار کے عمدہ جسمانی نقشے اور تشریحات فراہم کی ہیں۔ اس تحقیق میں مٹر کے جینوم کی ارتقائی خصوصیات اورجینیاتی ڈھانچے کا تجزیہ کیا گیا، جس سے مٹر کی اصلیت اورکاشت کے ساتھ ساتھ اس کی جین کی تحقیق، جینیاتی وسائل اور افزائش نسل میں بہتری کے لیے قیمتی وسائل اور ڈیٹا کی مدد فراہم کی گئی۔