• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنس دانوں کی جانب سے سب سے زیادہ روشن گاما شعاعوں کے دھماکوں کا مشاہدہتازترین

October 19, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے زمین اور خلا دونوں مقام پر مشترکہ مشاہدہ کرتے ہوئے اب تک کی سب سے زیادہ روشن گاما شعاعوں کے دھماکے(جی آر بی) کا پتہ لگایا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ہائی انرجی فزکس (آئی ایچ ای پی) کے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق  مشترکہ مشاہدات رواں ماہ 9 اکتوبرکو ملک کی لارج ہائی ایلٹیٹیوڈ ایئرشاور آبزرویٹری (ایل ایچ اے اے ایس او) اور گیما ریز ٹرانزینٹس کے ایک آل اسکائی مانیٹر  ہائی انرجی برسٹ سرچر (ایچ ای بی ایس) کے علاوہ چین کے ایکس رے فلکیاتی سیٹلائٹ انسائٹ-ایچ ایکس ایم ٹی (ہارڈ ایکس رے ماڈیولیشن ٹیلی سکوپ)کے ذریعے کیے گئے اور گاما رے برسٹ کی ملٹی اسپیکٹرل پیمائش حاصل کی گئی۔جسے جی آر بی 221009 اے کا  کوڈ دیا گیا۔

جی آر بیز انتہائی توانائی  کے حامل دھماکے ہیں جو دور دراز کی کہکشاؤں میں دیکھے گئے ہیں۔ یہ بگ بینگ کے بعد سب سے زیادہ توانائی کے حامل اور برقی مقناطیسی واقعات ہیں۔ ان دھماکوں کا عمل کئی ملی سیکنڈ سے لے کر کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے،جن سے اتنی توانائی خارج ہوتی ہے جو سورج اپنی پوری زندگی میں خارج  کرسکتا ہے۔