• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ریڈ کراس فاؤنڈیشن کو 1.1 ارب یوآن کے عطیات موصولتازترین

January 02, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی ریڈ کراس فاؤنڈیشن کے مطابق انہوں نے سال  2022 کے دوران  1.11 ارب  یوآن (تقریباً 16 کروڑ 10لاکھ  امریکی ڈالرز) حاصل کیے ہیں۔

فاؤنڈیشن کی کونسل کے اجلاس کے دوران  گزشتہ ہفتے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال خیرات پر 1.19 ارب  یوآن خرچ کیے تھے۔

ان اعدادوشمار کے مطابق فاؤنڈیشن نے آج تک 10 ارب  یوآن سے زیادہ کے عطیات دیے ہیں۔

دستاویز  کے مطابق گزشتہ  سال فاؤنڈیشن نے انسانی امداد میں نئی کامیابیاں حاصل کیں جن میں خون کے سرطان یا دل کی پیدائشی بیماریوں میں مبتلا 11 ہزار بچوں کی مدد کی گئی۔

اس کے ساتھ تقریباً 45 ہزار دیہی اور نچلی سطح کے ڈاکٹروں اور ماہرین اطفال کی تربیت اور اعضاء کے عطیہ دہند گان کے 298 خاندانوں کی امداد شامل ہے۔

ایمرجنسی ریسکیو اینڈ ریلیف میں فاؤنڈیشن کی صلاحیت کو بھی بہت بہتر بنایا گیا تھا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس نے ملک بھر  میں کثیر الاستعمال  ابتدائی طبی امداد کے آلات کے 2 ہزار700 سے زیادہ سیٹ نصب کیے ہیں۔