• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی پولیس محفوظ و پرسکون تہواروں کے لیے مکمل طور پر تیارتازترین

December 30, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چینی پولیس نے آ مدہ نئے سال اور قمری نئے سال کی تعطیلات کے محفوظ اور مستحکم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

وزارت شہری تحفظ  کے مطابق اس مقصد کے لیے ملک بھر کی پولیس کو ایک مراسلہ  بھیجا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پولیس کو  چاہیے کہ دیہی نقل مکانی کر نے والے مزدوروں سے متعلق عدم ادائیگی  کے معاملات پر توجہ مرکوز کرے اور  بدنیتی پر مبنی اجرت کے بقایا جات پر کریک ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے۔

انہیں چاہیے کہ اقتصادی اور مالیاتی خطرات پر توجہ  دیں اور متعلقہ حکام کے تعاون سے ان کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

مراسلے کے مطابق خلاف ورزیوں اور جرائم کی رفتار کو روکنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں اور تعطیلات کے دوران طبی خدمات میں رکاوٹ ڈالنے والی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جانا چاہیے۔

تعطیلات کے دوران محفوظ، بلارکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں اور آتش بازی کے سامان کی محفوظ پیداوار، اسٹوریج، نقل و حمل اور فروخت کویقینی بنانے میں مدد کی جانی چاہیے۔

آ مدہ نئے سال کی تعطیل کے ساتھ ساتھ چین 22 جنوری  کو نیا قمری سال یا بہار کا روایتی تہوار منائے گا۔