• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی پولیس غیرقانونی گاڑیوں کی ریس لگانے والوں کے خلاف مہمم تیزکرے گیتازترین

June 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی پولیس شہریوں کے تحفظ اور پرسکون نیند کویقینی بنانے کے لیے گاڑیوں کی ریس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کو تیز کرے گی۔

وزارت پبلک سیکورٹی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ پولیس کارروائی سے بچنے کے لیے عموماًرات کو کارریسنگ نہ صرف محفوظ ٹریفک کے لیے  خطرہ ہے بلکہ گاڑیوں کے شورسے  لوگوں کے آرام میں خلل پیدا ہوتا ہے خصوصاً ایسے موقع پر جب طلباء اپنے ہائی اسکول اور کالج داخلے کے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ رواں سال کے آغازمیں اسٹریٹ ریسنگ کے خلاف  شروع کیے گئے ملک گیر آپریشن میں قابل ذکر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔