• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیرخارجہ کی جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے کوارڈینیٹنگ وزیر سے ملاقاتتازترین

November 17, 2022

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی نے چین کے ساتھ تعاون کے لیے انڈونیشیا کے کوآرڈینیٹر اور بحری امور وسرمایہ کاری کے وزیر لوہوت بی پانڈجیتان سے بالی میں جی 20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پرملاقات کی۔

وانگ نے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد  کے لیے انڈونیشیا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین جی 20 کی گردشی صدارت کے دوران اپنے کردار کو ادا کرنے میں انڈونیشیا کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

رواں سال جولائی میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے کامیاب دورہ چین  کا ذکر کرتے  ہوئے، انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان اس دورے کے دوران اہم اتفاق رائے حاصل کیا گیا، اور اس بات  پر اتفاق کیا گیا کہ  دونوں ممالک ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-انڈونیشیا کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کام کریں گے۔ 
وانگ نے کہا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں  ہے تاکہ  دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتیجہ خیز نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔