• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیرخارجہ کا چین ۔ امریکہ تعلقات میں مستحکم اور پائیدار ترقی پر زورتازترین

February 17, 2024

میونخ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے چین۔ امریکہ تعلقات میں مضبوط، مستحکم اور پائیدار ترقی پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات میونخ میں جاری سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پرامریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

ملاقات میں دونوں فریقوں نے کھل کر، ٹھوس اور تعمیری بات چیت کی۔

وانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن نے گزشتہ برس کے آخر میں ایک کامیاب ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے چین - امریکہ تعلقات میں اسٹریٹجک ، جامع اور سمت پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور اہم اتفاق رائے تک پہنچے۔

وانگ نے کہا کہ اس وقت دونوں فریقوں کے لئے سب سے اہم کام "سان فرانسسکو وژن" کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنا ہے تاکہ دو طرفہ تعلقات میں مضبوط، مستحکم اور پائیدار پیشرفت ہوسکے۔

وانگ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے فریقین کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا اور دونوں بڑے ممالک کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنے کا صحیح راستہ تلاش کرنا چاہئے۔

وانگ نے مزید کہا کہ امریکہ چین کی ترقی کو معروضی اور منطقی انداز میں دیکھے ، چین بارے مثبت اور عملی پالیسی اپنائے اور صدر بائیڈن کے وعدوں کو ٹھوس انداز میں نافذ کرے۔

اعلیٰ چینی سفارت کار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چینی خطہ ہے اور یہی تائیوان مسئلہ کی حقیقت بھی ہے۔ جو چیز اس صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہ "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسند سرگرمیاں اور بیرونی طاقتوں کی ملی بھگت اور تعاون ہے۔