بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے گیبون کے وزیر خارجہ مائیکل موسی ایڈمو کی وفات پرگیبونی وزارت خارجہ کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
پیغا م میں انہوں نےکہا کہ وہ مائیکل موسی کی موت کے بارے میں جان کر صدمے میں ہیں اورسوگوار خاندان سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ مائیکل موسی گیبون کےایک اہم سیاستدان اور سفارت کار تھے جو چینی عوام کےلئے دوستانہ جذبات رکھتے تھے اور انہوں نے چین-گیبون دوستی کو فعال طور پر فروغ دیا اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
چھن نے کہا کہ چین دوطرفہ تعاون میں نئی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے گیبون کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔