بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ کمبوڈیا میں مشرقی ایشیا تعاون پرسربراہی اجلاسوں اور ملک کے سرکاری دورے کیلئے منگل کی سہ پہر بیجنگ سے روانہ ہو گئے ہیں۔
لی کھ چھیانگ مملکت کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیچ ٹیکو ہن سین کی دعوت پر 25 ویں چائنہ آسیان سربراہی اجلاس ، 25 ویں آسیان پلس تھری سربراہی اجلاس اور کمبوڈیا میں منعقد ہونیوالے 17 ویں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
لی کھ چھیانگ کا وفد جس میں ان کی اہلیہ چھینگ ہانگ اور ریاستی کونسلر و ریاستی کونسل کے سیکرٹری جنرل شیاؤ جی شامل ہیں اسی طیارے کے ذریعے بیجنگ سے روانہ ہوا ہے۔