• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کی سری لنکا کے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادتازترین

September 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ہرینی اماراسوریا کو سری لنکا کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ چین اور سری لنکا دوستی کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 67 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے مستقل طور پر ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کو برابر سمجھا ہے اور باہمی تعاون فراہم کیا ہے اور اپنے دوطرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم  دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھانے اور مخلصانہ باہمی تعاون اور پائیدار دوستی  پر مشتمل چین-سری لنکا سٹریٹجک  تعاون پر مبنی شراکت داری  میں نئی پیش رفت کے لئے تیار ہیں۔