بیجنگ (شِںہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کہا ہے کہ چین سنگاپور کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی نوعیت کو سمجھنے اور علاقائی استحکام و خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے کام کرنے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے یہ بات بیجنگ میں سنگاپور کے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ لارنس وانگ سے ملاقات کے دوران کہی۔
چینی وزیراعظم نے اس بات کا بطور خاص ذکر کیا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے رواں سال کے اوائل میں چین ۔ سنگاپور تعلقات کو اعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون آگے بڑھا ہے جس میں نئی رفتار ، نئی توانائی اور نئی قوت آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرکے اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو برقرار رکھا اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے والے اعلیٰ معیار اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔
ملاقات کے دوران وانگ نے کہا کہ سنگاپور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے بڑھانے، معیشت و تجارت، سرمایہ کاری، سبز ترقی اور ڈیجیٹل معیشت میں عملی تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے تحفظ میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے کام کرنے کا خواہش مند ہے۔