• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کی یو اے ای کے صدرسے ملاقاتتازترین

June 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے  بیجنگ میں دورے پر آئے  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رواں سال چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40ویں سالگرہ ہے، لی نے کہا کہ ان کا ملک دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، روایتی دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے، عملی تعاون میں پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیر اعظم لی نے کہا کہ چین ترقی کی خودمختار راہ پر چلنے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں متحدہ عرب امارات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے،روایتی شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے اورنئی توانائی، اعلیٰ ٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت جیسے نئے شعبوں میں تعاون  کے نئے  مواقع تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔