• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کا اقتصادی بحالی کے لیے پالیسیوں پرعمل درآمد کرنے پر زورتازترین

October 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی کھ  چھیانگ نے اقتصادی بحالی کے استحکام کے لیے ملکی پالیسیوں پرعمل درآمد کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیاہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، وزیر اعظم لی  نے ان خیالات کا اظہار رواں سال کی چوتھی سہ ماہی کے لیے اقتصادی استحکام سے  متعلق ہونے والے حکومتی امورکے جائزہ اجلاس میں کیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں غیر متوقع عوامل کی وجہ سے آنے والی مندی کو دور کرنے کے لیے، ملک میں معاشی ترقی کے استحکام کی اعلیٰ ترجیح کے ساتھ میکرو اکنامک پالیسیوں کے ساتھ ساتھ یکے بعد دیگرے اقدامات کا آغاز کیا گیا  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ اداروں کی حفاظت، قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور طلب کو متحرک کرنے کے لیے بھی کوششیں کی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کوششوں کی بدولت تیسری سہ ماہی میں معیشت کی بحالی اور مجموعی استحکام کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔