سیؤل (شِنہوا) چین، جاپان اور جنوبی کوریا 9 ویں سہ فریقی سربراہ اجلاس اتوار سے پیر تک جنوبی کوریا میں ہورہا ہے جس میں شرکت کے لئے چینی وزیراعظم لی چھیانگ سیؤل پہنچ گئے ۔
یہ سہ فریقی سربراہ اجلاس 4 برس سے زائد عرصے بعد ہو رہا ہے۔ آخری اجلاس 2019 میں ہوا تھا۔
چینی وزیراعظم لی چھیانگ جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے ساتھ سہ فریقی اجلاس اور چین جاپان جنوبی کوریا کاروباری سربراہ اجلاس سمیت اہم تقریبات میں شرکت کرکے سہ فریقی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔