• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ10 اگست سے سنگاپور، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کریں گےتازترین

August 09, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیرخارجہ وانگ یی 10 سے 13 اگست تک سنگاپور، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو اعلان کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن، ملائیشیا کے وزیر خارجہ زیمبری عبدالقادر اور کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ امورو بین الاقوامی تعاون پراک سوکھون کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ 

ماؤ نے مزید کہا کہ اس سال بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے وژن اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوکی 10 ویں سالگرہ ایک ہی دن منائی جارہی ہے  جبکہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اس وژن کو آگے بڑھانے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اہم شراکت دار کے طور پر سب سے آگے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سنگاپور، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے ساتھ چین کے تعلقات نے ترقی کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ چین اور سنگاپور نے مستقبل پر مبنی ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی شراکت داری قائم کی ہے جبکہ چین اور ملائیشیا نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ مشترکہ طور پر کمیونٹی کی تعمیر کے بارے میں مشترکہ مفاہمت طے کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا مشترکہ مستقبل کے ساتھ اعلیٰ معیاراور اعلیٰ سطحی چین-کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر کے نئے دور کے آغاز کے لیے کام کر رہے ہیں۔