• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ سے سبکدوش ہونے والے روسی سفیرکی ملاقات،خدمات کی تعریفتازترین

September 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے سبکدوش ہونے والے چین میں روسی سفیرآندرے ڈینی سوف سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ وانگ نے چین روس تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں ڈینی سوف کے شاندار کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں ان کے مسلسل تعاون کی توقع ہے۔ ڈینی سوف نے کہا کہ چین میں اپنی ذمہ داریوں کے دوران انہوں نے تمام پہلوں کے حوالے سے چین کی شاندار کامیابیوں کو دیکھا ہے اور انہیں یقین ہے کہ چین مستقبل میں اس سے بھی بڑی کامیابیاں حاصل کرے گا۔