• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ سے جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاقتازترین

August 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی خارجہ امور کے متعلق مرکزی کمیشن  کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی سے جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے ایک وفد نے   بیجنگ میں ملاقات کی، وفدکی قیادت جرمن بنڈس ٹاگ میں جرمن پارلیمانی گروپ کے ایس پی ڈی کے چیئرمین رولف مٹزینیچ کر رہے تھے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے  سیاسی  بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ اس سال چین اور جرمنی کے درمیان جامع  سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ ہے،چین جرمنی کے ساتھ پارٹی ٹو پارٹی تبادلوں کو مضبوط بنانے،  سٹریٹجک باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، چین-جرمنی اور چین-یورپی یونین تعلقات کو مستحکم اور پائیدار بنانے اور مشترکہ طور پر انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری  کی تعمیرکے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔

اس مو قع پرجرمن پارلیمانی گروپ کے ایس پی ڈی کے چیئرمین رولف مٹزینیچ کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کی زبردست ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی ڈی، سی پی سی کے ساتھ تعاون اور بات چیت جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔