• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی تاجکستان میں بارشوں کے باعث ہلاکتوں پر اظہار تعزیتتازترین

August 31, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محر یدین کو تاجکستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی  ہلاکتوں کے بارے میں تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ وہ تاجکستان کے وخدت قصبے اور سغد خطے کے روداکی ضلع میں شدید بارشوں سے ہونے والے بڑے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں غمگین ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے وانگ نے متاثرین کے بارے میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں اور متاثرہ افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔