بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخیریجی اور ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باغیری کانی سے ملاقات کی۔
سعودی عرب اور ایران کے نائب وزرا چین سعودی عرب اور ایران سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورہ پر ہیں۔
وزیر خارجہ وانگ یی جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر بھی ہیں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ترقی کی راہوں کو اپنے طور پر تلاش کرنے میں مشرق وسطیٰ کے عوام کی حمایت کی ہے، علاقائی سلامتی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعاون اور تعلقات میں بہتری کے عمل کو مسلسل آگے بڑھانے میں سعودی عرب اور ایران کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین سہ فریقی اجلاس کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے ہمسایہ ممالک کی دوستی میں نئی تحریک پیدا کرنے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے نئی کوششوں کا ایک موقع سمجھتا ہے۔