بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پیر کو بیجنگ میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات بیجنگ میں منگل اور بدھ کو ہونے والے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے پہلے ہوئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ، وانگ نے کہا کہ روں سال جو صدر شی جن پھنگ کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی 10ویں سالگرہ ہے، ماضی کو مستقبل سے جوڑنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اس منصوبے میں فعال شرکت جاری رکھنے پر روس کا خیر مقدم کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چین روسی صدر ولادیمیر پیوتن کی طرف سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لیے بھرپور تعریف اور حمایت کوسراہتاہے۔
اس موقع پر لاوروف نے کہا کہ روس اور چین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ دینے میں ایک بہتر رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ توقع ہے کہ چین کے ساتھ قریبی سٹریٹجک رابطے کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سطح پر عملی تعاون کوفروغ دیا جائے گا۔
فورم کی کامیابی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لاوروف کا کہنا تھا کہ صدر پیوتن چین میں صدر شی جن پھنگ سے ملاقات اور فورم میں شرکت کے انتہائی منتظر ہیں۔