• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب کے ساتھ فون پر بات چیتتازترین

October 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پربات چیت کی ہے ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے  کہا ہے کہ روس کے صدر ولا دیمیر پوتن نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے فوراً بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تہنیتی پیغام چین اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح کے باہمی اعتماد اور مضبوط باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے ۔

وانگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ تمام سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اورتعاون کو اعلیٰ سطح پر  بڑ ھا نے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر لاوروف نےکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی مکمل کامیابی پر گرم جوشی سے مبارکباد دی۔ انہوں نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو دوبارہ منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس ایک عالمی سطح کی تقریب ہے اوریقینی طور پر قومی احیائے نوکے ہدف کے حصول کے لیے چین کی رہنمائی کرے گی۔

لاوروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے بڑھانے،کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے اور ایشیا بحر الکاہل کے خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔

فریقین نے یوکرین اورباہمی تشویش کے دیگر بین الاقوامی اورعلاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔