بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گا نگ نے پیر کو بیجنگ میں ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ اور تجارت پیٹر سیجارٹو سے ملاقات کی جو چین وسطی ومشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی) ایکسپو میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر موجود ہیں۔
اس موقع پر چھن گانگ نے کہا کہ چین اور ہنگری اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جو مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ قیادت میں دوطرفہ تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں۔
چھن نے کہا کہ چین سٹریٹجک اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دوطرفہ تعلقات کی منصوبہ بندی کرنے، ہنگری کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، سٹریٹجک باہمی اعتماد سمیت دوستانہ اور باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دین اورعوام کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سمیت چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
چھن نے کہا کہ ہنگری ژی جیانگ صوبے کے شہر ننگبو میں منعقد ہونے والے تیسری چائنہ-سی ای ای سی ایکسپو میں واحد مہمان ملک ہے۔ ہنگری نے اس ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سیجارٹو کی قیادت میں ایک وفد بھیجا ہےجو چین-سی ای ای سی تعاون کے لیے ہنگری کی حمایت اور دوطرفہ تعلقات کو اس کی اہمیت کا مکمل اظہار کرتا ہے۔
چھن نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یورپی یونین (ای یو) چین کے بارے میں ایک معروضی اور درست تصور قائم کر سکے گی اور چین کے حوالے سے مثبت اور عملی پالیسی کو برقرار رکھے گی۔
چھن کے اس بیان پر سیجارٹو نے کہا کہ ہنگری چین کو ایک سٹریٹجک پارٹنر اور ایک اہم ترقی کا موقع سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور تعلقات کی زنجیروں کو جوڑنے اور توڑنے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگری چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے اور چین- سی ای ای سی تعاون اور یورپی یونین-چین تعلقات کی ترقی کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔
دونوں فریقین نے یوکرین سمیت دیگرمسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔