بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سبرامنیم جے شنکر کوبھارت کے وزیر خارجہ کادوبارہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کوبرقراررکھنا دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے اوریہ خطے کے ساتھ ساتھ دنیاکے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کا بھی باعث ہے۔ وانگ نے جے شنکر کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپنی خواہش کااظہار کیا تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اس اہم اتفاق رائے کہ چین اور بھارت کو ایک دوسرے کو خطرے کی بجائے ترقی کے مواقع کے طور پر دیکھنا چاہیے، کوعملی جامہ پہنا کردوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کوفروغ دیا جا سکے ۔