• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی برونائی کے نائب وزیر خارجہ ے ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاقتازترین

May 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے  بیجنگ میں برونائی کے نائب وزیر خارجہ داتو ایروان پہین یوسف سے ملاقات  کی۔

وانگ یی  جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے ملاقات دوران ملاقات کہا کہ چین اور برونائی  نے تعلقات کی   مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہوا ہے،دونوں ممالک مختلف محل وقوع رکھنے والے ملکوں میں  برابری اور باہمی فائدے کی مثال بننے کے عزم پر قائم ہیں۔

 وانگ نے کہا کہ چین برونائی کے ساتھ   دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے، تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے، مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-برونائی کمیونٹی کی تعمیر کا طویل مدتی ہدف طے کرنے اور دوطرفہ سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ 

اس سال برونائی کی آزادی کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر وانگ نے کہا کہ برونائی اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس نے علاقائی امور میں منفرد اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

چین اقتصادی  ترقی کو فروغ دینے میں برونائی کی  حمایت کرتا ہے  اور نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو مزیدبڑھانے    کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں  ملک تعلیم، ثقافتی سیاحت، کھیلوں،  جڑواں شہروں اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھا کر سکتے ہیں تاکہ عملے کے تبادلے کو مزید آسان بنایا جا سکے۔ چین آسیان کی مرکزیت اور سٹرٹیجک آزادی کی حمایت سمیت  آسیان کی قیادت میں تعاون کے طریقہ کار کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے ، علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کو مکمل اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے آسیان ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے  اور وہ بحیرہ جنوبی چین میں ایک مؤثر اور ٹھوس ضابطہ اخلاق کے جلد از جلد تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔

اس موقع پر برونائی کے نائب وزیر خارجہ  داتو ایروان پہین یوسف نے کہا کہ چین برونائی کا اچھا دوست ہے  دونوں ممالک کا دوطرفہ تعاون  مضبوط بنیادوں پر قائم  ہے۔برونائی چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایک چین پالیسی کی مضبوطی سے پاسداری کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برونائی چین کے ساتھ اعلیٰ سطح   تبادلوں، معیشت، تجارت، زراعت، تعلیم، مصنوعی ذہانت  جیسے شعبوں میں   تعاون  برقرار رکھنے کا خواہشمند ہے تاکہ  تعلقات  کو مزید   آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ برونائی پختہ یقین رکھتا ہے کہ چین کی ترقی ایک نہ رکنے والا تاریخی عمل ہے،  ہمیں چینی معیشت پر مکمل اعتماد ہے اور  توقع ہے کہ چین کی ترقی خطے کے ممالک کی مشترکہ ترقی کو آگے بڑھائے گی۔

  انہوں نے کہا کہ برونائی علاقائی امن و استحکام کے تحفظ اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔