• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی بلاول بھٹو سے ملاقاتتازترین

November 03, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای  نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔

وانگ نے  اس ملاقات  کے موقع پر کہا کہ شہبازشریف  وہ پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کے بعد چین کا دورہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں  کے درمیان خصوصی دوستی اور چین کی  مجموعی سفارت کاری میں پاکستان کے اہم مقام کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ 

وانگ نے واضح  کیا کہ عالمی امن کے لیے چین کی ترقی ایک بڑھتی ہوئی قوت اورعالمی استحکام کے لیے ایک مضبوط عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس عمل میں چین ۔پاکستان تعلقات کو نئی تحریک ملے گی جو ایک نئے دور میں داخل  ہو ں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو قدرتی آفات کے بعد تعمیر نو کے کاموں میں مدد فراہم کرتا رہے گا اور یہ کہ پاکستان کے ساتھ مل کر  چین۔پا کستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے بارے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے بلاول  زرداری نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  20ویں قومی  کانگریس کی کامیابی پر چین کو مبارکباد دی ۔

انہوں نے  کہا کہ اس کانگریس میں چین کی ترقی کا جو خاکہ تیار کیا گیا ہے وہ عالمی امن اور ترقی کے فروغ کے لئے  مستحکم  اور مثبت توانائی کو فروغ دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات کے لئے  پرعزم ہے کہ  پاک چین تعلقات میں مسلسل نئی تحریک پیدا کرکے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے ۔