• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی اپنے زیمبین ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاقتازترین

August 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے زیمبییا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر  مولمبو ہیمبی سے بیجنگ میں ملاقات کی ۔

وانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے سربراہان نے چائنا زیمبیا تعلقات کی بلندی کو جامع سٹرٹیجک تعاون شراکت داری میں تبدیل کرنے  کا مشترکہ اعلان کیا تھا جس سے دوطرفہ تعلقات ایک نئے سفر پر گامزن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین زیمبیا کے ایک چین اصول پر کاربند رہنے کو سراہتا ہے اورباہمی اعتماد کی بنیاد کو مضبوط کرنے،عملی تعاون کو گہرا کرنے اور ایک دوسرے سے متعلقہ  اہم معاملات میں ایک  دوسرے کی مضبوط مدد  جاری رکھنے  کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ تنزانیہ-زیمبیا ریلوے کو مشترکہ طور پر فعال کریں اور اس لائن کے ساتھ جامع ترقی کو مربوط کریں، زیمبیا کو اپنے وسائل کے فوائد کو ترقی کی رفتار میں تبدیل کرنے میں مدد کریں اور اس کی آزاد انہ ترقیاتی صلاحیت اور صنعت کاری کی سطح کو بڑھائیں۔

وانگ نے ہیمبے کو 20 ویں سی پی سیمرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ چین اپنی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لئے جامع طور پر اصلاحات کو مزید گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا ، جس سے زیمبیا سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے نئے مواقع میسرآئیں گے۔

اس موقع پر زمبیا کے وزیر خارجہ ہیمبے نے اجلاس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ زیمبیا پارٹی گورننس میں سی پی سی کے کامیاب تجربے سے سیکھنے، اپنی گورننس کی صلاحیت کو بہتر بنانے کا منتظر ہے تاکہ زیمبیا کے عوام کی بہتر خدمت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زیمبیا چین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہمیشہ کی طرح ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے گا اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کی حمایت کرے گا۔