• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی امریکی وفد سے ملاقاتتازترین

March 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے  قومی کمیٹی برائے امریکہ چین تعلقات (این سی یو ایس سی آر)کے چیئرمین ایوان گرین برگ اور  این سی یو ایس سی آرکے صدر سٹیفن اورلنز سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

وانگ یی جو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں،نے  کہا کہ چین امریکہ تعلقات کا  بنیادی نقطہ یہ ہے کہ امریکہ چین کو اپنا اہم ترین سٹریٹجک حریف اور سب سے اہم جیو پولیٹیکل چیلنج کے طور پر دیکھتا ہے۔ وانگ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چین کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر تبادلوں کے لیے مزید مدد اور سہولت فراہم کرنا چاہیے، دوبدو رابطوں کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ اور دو طرفہ تعلقات کو مستحکم، بہتر اور آگے بڑھانا چاہیے۔

گرین برگ اور وفد کے دیگر ارکان  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کا آغاز رابطوں سے ہوتا ہے جس کا مطلب سمجھوتہ کرنا نہیں ہے بلکہ یہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا واحد آسان اور ترقی کا واحد راستہ ہے۔ 

گرین برگ کا کہناتھا کہ این سی یو ایس سی آر دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں اور رابطوں کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔